جواب در جواب
نایاب کاظمی

گذشتہ تین دنوں سے شہدائے کوئٹہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے پورے ملک میں ہونے والے دھرنے نے اس بات کا ثبوت دیا کہ اس ملک خداداد میں شیعہ سنی اتحاد مثالی اور لازوال ہے اور کوئی اندرونی یا بیرونی طاقت اس کو توڑنہیں سکتی ۔اس دھرنے نے عوام کو یہ بات سوچنے پر مجبور کیا کہ ان کا اصلی دشمن کون ہے اور اس بات کی طرف بھی دھیان گیا جو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کئی برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں ۔کراچی میں شیعہ سنی اتحاد کی جو عظیم مثال ملتی ہے اس میں الطاف حسین کا بہت بڑا کردار ہے ورنہ 1979 سے پہلے کراچی کی صورتحال بھی ملک کے دوسرے شہروں سے کچھ تبدیل نہ تھی تما م مکاتب فکر آپس میں دست وگریباں ہی تھے ۔
اسلام کی تاریخ پڑھی جائے تو اس کو سب سے ذیادہ نقصان اندر سے ہی پہنچا ہے یہود و نصاریٰ نے بھی اگر اسلام کو نقصان پہنچایا تو خریدار اسلام کے نا نہاد ملاؤں کو ہی چنا گیاکچھ اسی طرح کی صورتحال گذشتہ رات دھرنے کے شرکاء میں نظر آئی خبر رساں ادارے دھرنے ختم کرنے کی خبریں نشر کررہے ہیں اور دوسری طرف ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شہداء کے لواحقین اس کا انکار کر رہے تھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کھیل کیا ہورہا ہے لیکن چند گھنٹوں میں ہی صورتحال سامنے آگئی کہ ’’مک مکا‘‘ہوگیا یعنی اب لاشوں پر مذہبی نام نہاد ملا سودے بازی کریں گے اور جن کی لاشیں ہونگی ان کے لواحقین کو احتجاج کا بھی حق نہیں ہو گانہایت ہی شرمناک عمل سامنے آیا اور شاید کھل کر سامنے نہیںآپاتا اگر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا یہ بیان خبر رساں ادارے جاری نہ کرتے جس میں انہوں نے شیعہ اکابرین کوشہدائے کربلا کا واسطہ دیاکہ خدارا مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہ کرنے اور انتشار کا شکار نہ ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ شیعہ عقائد کے خلاف ہے ۔انہوں نے کچھ غلط نہ کہا لیکن جس کے دل میں چور ہوتاہے وہ لازمی اس کا ردعمل دیتا ہے اس بیان کے جواب میں مجلس وحدت مسلمین کے امین شہیدی کا بیا ن نہایت ہی شرمناک ہے جس میں وہ شرمندہ ہونے کے بجائے قائد ایم کیو ایم کو ہی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں امین شہیدی صاحب کو معلوم ہو ناچاہیے کہ جب شیعہ برادری کے ایام عزا کا آغاز ہوتا ہے تو وہ ایم کیو ایم کے کارکنان ہی ہوتے ہیں جو اپنے قائد کے فرمان پر رنگ و نسل مذہب و فقہ سے بالاتر ہو کر جلوسوں اور امام بارگاہوں پر صرف نواسہء رسول ﷺکی خوشنودی کے لیئے بے لوث خدمت انجام دیتے ہیں جب کوئی پر سان حال نہیں ہوتا تو ایم کیو ایم ہی آپ کے زخموں پر مرہم رکھتی ہے شہیدی صاحب کو یہ جب معلوم ہوتا جب وہ اس شہر کے ساکن ہوتے انہوں نے دھرنا تو اس لیئے دیا تھا کہ کوئٹہ شہر فوج کے حوالے کیا جائے لیکن یہ اچانک کیا ہوا کہ دھرنا بھی ختم ہوگیا اور کوئٹہ شہر میں فوج بھی نہیں آئی ۔
امین صاحب کے لیئے ڈوب مرنے کا مقام تھا کہ شہدائے کوئٹہ کے جنازے باہر رکھے ہوئے تھے اور وہ بند کمرے میں قہقہے مارتے ہوئے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کر رہے تھے جن کی تصاویر سب اخبارات میں دیکھی جا سکتی ہیں مذاکرات کیا ہوئے یہ تو معلوم نہ ہو سکا لیکن اپنی کم ظرفی چھپانے کی لیئے انہوں نے قائد ایم کیو ایم پر بیان دا غ دیا کہ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں لیکن یہ بھول گئے کہ عاشورہ کراچی کے بم دھماکے میں ایم کیو ایم کے 5 کارکن بھی شہید ہوئے ہیں جو اپنے قائد کی اپیل پر دھماکے کے زخمیوں کو خون کا عطیہ دینے گئے تھے اس وقت وہ کہاں تھے۔ایم کیو ایم اس ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس میں ہر مکتبہ ء فکر کے لوگ شامل ہیں اور وہ کبھی باہمدست و گریباں نہیں ہوئے امین صاحب نے ان سب کی توہین کی ہے ان کو اس شہر کا درد تو جب معلوم ہوگا جب وہ یہاں رہیں گے ۔شہداء تو اصل مقام پر پہنچ گئے لیکن شہیدی صاحب افسوس صد افسوس آپ کو بحیثیت عالم اپنا مقام دیکھناچائیے ان کو پریس کانفرنس کر کے یہ بھی بتانا چاہیئے کہ شہداء کی لاشوں کا سودا کتنے میں طے ہوا الطاف حسین تو ایک سیاسی رہنما ہیں لیکن بحثیت انسان ان کا بیان انسانیت کی عکاسی کرتا ہے اور آپ نے تو لبیک یا حسین ؑ کا مقصد ہی بدل ڈالا مجھ جیسا کم فہم بھی لبیک یاحسین ؑ کے نعرے کا مفہوم کم از کم اتنا تو سمجھتا ہے کہ 
جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو دوستو
قائم رہو حسین ؑ کے انکار کی طرح
امین صاحب آپ نے کیا کیا آپ نے تو پوری شیعہ برادری کا سر شرم سے جھکوادیا جو قوم دوسروں کے لیئے قابل تقلید تھی جس کا فخر باطل کے خلاف ڈٹ جاناتھا اس کی عجیب ہی منظر کشی کردی آپ نے صرف شہدائے کوئٹہ کے جنازوں کی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہونیوالے دھرنے کے شرکاء کی توہین کی ہے اپنا محاسبہ کیجیئے اور ایک پریس کانفرنس کر کے آپ شیعہ برادری سے معافی مانگیں اور ان سے معذرت کریں کہ آپ ایک مکروہ عمل کے مرتکب ہوئے ہیں

Views: 78

Tags: ALTAF, MQM, SHIAKILLING

Comment

You need to be a member of WWW.ALLABOUTMQM.ORG to add comments!

Join WWW.ALLABOUTMQM.ORG

Comment by Suhail Khan on April 3, 2013 at 5:26pm

Very well written Nayab Bhai

Comment by muhammad amjad on February 25, 2013 at 5:34pm

nayab bhai is mulk ka to allah hi hafiz he jaha insaf na ho insan ko insan na samjha jae

© 2013   Created by Common Interface.

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service